جمعہ, 25 اپریل , 2025

غزہ، 2 اسرائیلی یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کردیا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

حماس کی جانب سے غزہ کے رفح میں 2 اسرائیلی یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ براہ راست ٹیلی ویژن پر نشر فوٹیج میں دکھایا گیا کہ حماس نے غزہ کے علاقے رفح میں 2 اسرائیلی یرغمالیوں تل شوہم اور ایورا مینگیسٹو کو انٹرنیشنل ریڈ کراس کے نمائندوں کے حوالے کیا۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ فلسطینی گروپ کا کہنا ہے کہ 6 یرغمالیوں کی رہائی جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق اس کے عزم کی عکاسی کرتی ہے اور اس نے اسرائیل پر معاہدے پر عمل درآمد میں تاخیر کا الزام لگایا۔

حماس کا کہنا ہے کہ آج دشمن کے 6 قیدیوں کی حوالگی کے دوران عوام کی بڑی موجودگی دشمن اور اس کے حامیوں کے لیے تازہ پیغام ہے، ہمارے لوگوں اور ان کی مزاحمت کے درمیان مطابقت اور لگاؤ بہت گہری اور مضبوط ہے۔

حماس کی جانب سے معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے اپنی آمادگی کا بھی اظہار کیاگیا، قیدیوں کے تبادلے کے جامع عمل کو مکمل کرنے کے لیے اپنی رضامندی کو بھی دہرایا جس سے مستقل جنگ بندی ہو اور قبضے کا مکمل خاتمہ ہو۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter