ہفتہ, 26 اپریل , 2025

غربت کے خاتمے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، گورنر پختونخوا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ غربت کے خاتمے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

گورنر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے غربت کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی نے بے روزگاری اور غربت میں اضافہ کیا ہے، غربت کے خاتمے کیلئے پالیسیوں اور اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

latest urdu news

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ غربت کے خاتمے کے لیے فلاحی اور ترقیاتی منصوبے بہت ضروری ہیں، صوبے میں معاشی آسودگی کے لیے قیام امن ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔

دوسری جانب احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ جس طرح مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ رات اپنا مؤقف پیش کیا وہ وکلاء برادری کی امیدوں کے عین مطابق تھا، ان کا یہ مؤقف پاکستان کی جمہوری قوتوں کے مؤقف کے بالکل نزدیک ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ اس وقت پوری قوم کی نظریں مولانا پر ہیں، مولانا نے آئینی ترامیم پر جو لڑائی لڑی ہے اس پر قائم رہتے ہوئے وہ پیپلز پارٹی کو اپنے مؤقف پر لے کر آئے ہیں تو یہ بہت بڑی جیت ہوگی۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter