42
چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ اللہ کی نعمتوں کو مہربانی اور سخاوت کے ساتھ بانٹیں۔
اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے عید الفطر کے موقع پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کی عطا کردہ نعمتوں کو مہربانی اور سخاوت کے ساتھ بانٹیں تاکہ ایک خوشحال اور منصفانہ معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔
اپنے خصوصی پیغام میں، چیف جسٹس نے کہا کہ عید الفطر رمضان المبارک کے اختتام کا جشن ہے، جو ہمیں ہمدردی، رواداری اور بھائی چارے کی تعلیم دیتا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی عدلیہ، قانونی برادری اور عوام کو دل کی گہرائیوں سے عید کی مبارکباد دی۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے قانون کی حکمرانی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم انصاف، دیانت داری اور بھائی چارے پر مبنی ایک مثالی معاشرے کے قیام کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ یہ عید پوری قوم کے لیے امن، خوشحالی اور خوشیاں لے کر آئے۔