اسلام آباد، سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ حکومت احتجاج کرنیوالوں کو دھوبی گھاٹ کی طرح دھونے کے لیے تیار کھڑی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس“ پر جاری بیان میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سیاسی قبر ان کے اپنے ہی کھودیں گے بالکل ویسا ہی ہوا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے بعد 24 نومبر کو جو کوئی اسلام آباد آیا تو توہین عدالت کے تحت ایم این اے اور ایم پی اے کی سیٹ کھونی پڑے گی، حکومت دھوبی گھاٹ کی طرح دھونے کیلئے تیار کھڑی ہے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ ہاؤس اریسٹ یا پھر مچھ جیل والی بات مت بھولیے گا، جن کی ابھی رہائی ہوئی ہے ، انہیں دوبارہ بھی گرفتار کیا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات اور رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پر کسی صورت چڑھائی نہیں کرنے دیں گے، دہشتگرد جب باہر آتے ہیں تو موٹرویز بند کرنا پڑتی ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک دہشتگرد جماعت ہے، احتجاج کےد وران ان کے پاس اسلحہ ہوگااور قانون کو چیلنج کیا جائے گا، اس وقت عمران خان لاشیں گرانے کے موڈ میں ہیں، کیا شہریوں کو بلوائیوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیں، ہمارے بس میں جو کچھ ہوا ہم وہ کریں گے، انہیں وفاقی دارلحکومت میں فساد برپا نہیں کرنے دیں گے۔