سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل میں مبینہ سہولت کاری کے الزام میں گرفتار سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو رہا کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفر اقبال کو 13 اگست کو پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا تھا، وہ گزشتہ رات اڈیالہ جیل کے قریب اپنی رہائشگاہ پہنچے تھے۔
اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کے شبے میں سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفر اقبال اور اسسٹنٹ ناظم سےتفتیش شروع کردی گئی تھی۔
یوم آزادی کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد اکرم کو بھی عمران خان کے لیے پیغام رسانی اور سہولت کاری کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا تھا ۔
دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز معاہدہ پاکستان کی معیشت پر سب سے بڑا زخم ہے، اگر زخم نہ بھرا تو معاشی عدم استحکام آ سکتا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم مصطفیٰ کمال کا یہ کہنا تھا کہ پاکستان میں پاور سیکٹر کا فقدان ہے، ایم کیو ایم واحد جماعت ہے جس نے پاور سیکٹر میں مسائل کا حل بتایا ہے، ایم کیو ایم کے پاس وہ پاور ہے جو عوامی مسائل کے حل کے لئے ہر اسٹیٹ اور اداروں کے پاس جا سکتے۔