جمعہ, 25 اپریل , 2025

عمران خان کی بہنوں کو گرفتار نہیں کیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ان کی بہنوں کا حق ہے اور یہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ کے حکم کے مطابق ہے۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ یہ سمجھ سے باہر ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے بہنوں کی ملاقات کیوں نہیں کروائی جا رہی اور اس میں آخر مسئلہ کیا ہے؟ بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ پولیس نے انہیں گرفتار نہیں کیا بلکہ حراست میں لیا ہے، تاہم یہ عمل غیر آئینی اور غیر قانونی ہے کیونکہ عدالتی حکم موجود ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گزشتہ دو بار سے عمران خان کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی، جس پر انہوں نے آج دھرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ جیسے بشریٰ بی بی کے اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت دی گئی، اسی طرح عمران خان کے اہل خانہ کو بھی ملنے دیا جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ علیمہ خان نے واضح کیا ہے کہ جب تک عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی جائے گی، وہ جیل کے باہر ہی رہیں گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نہ تو ہمارے کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا ہے اور نہ ہی پی ٹی آئی نے دھرنے کی کوئی کال دی تھی، ہم صرف عمران خان کی بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لیے یہاں آئے ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter