سابق وزیراعظم عمران خان کے خاندانی ذرائع نے کہا کہ علیمہ خان اور دوسری بہنوں نے کبھی کوئی سیاسی اعلان نہیں کیا۔
بانی پی ٹی آئی کے خاندانی ذرائع نےنجی ٹی وی چینل سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنی بہنوں کو دی گئی ہدایت میڈیا تک پہنچانے کا کہتے ہیں۔
علی محمد خان کے علیمہ خان کے حوالے سے بیان پر خاندانی ذرائع نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے بعد علی محمد خان یا کسی دوسرے کے پابند نہیں ہیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق عمران خان کی بہنوں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
علاوہ ازیں بشریٰ بی بی کے خود کو اکیلا چھوڑے جانے کے بیان کے حوالے سے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی تو کنٹینر سے کہتی رہیں کہ عمران خان کو رہا کرائے بغیر اٹھنا نہیں ہے۔
دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف بڑی کارروائی شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف وفاقی حکومت کی خصوصی کمپلینٹ پر کارروائی کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے، عمران خان کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کے تحت فوجداری مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔