107
انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سانحہ 9 مئی کے 12 کیسز سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کیس سے متعلق سماعت کی۔
9 مئی کے کیسز کے تفتیشی افسران بھی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ بشریٰ بی بی کی جانب سے سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔
راولپنڈی پولیس نے بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
وکلا صفائی نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر دلائل دیے، انسداد دہشتگردی کی عدالت کی جانب سے بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی گئی اور انہیں 12 کیسز سے ڈسچارج کردیا ہے۔
عمران خان کی اہلیہ کو راولپنڈی میں 9 مئی کے کیسز پر 12 مقدمات میں نامزد کیا گیا تھا۔