عمران خان کا کہنا ہے کہ 7 دن میں کمیشن نہ بنا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہوگی، چیئرمین پی ٹی آئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ 7 دن میں کمیشن نہ بنا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہوگی۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ عرفان صدیقی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان ہیں، ان کے لیے مناسب نہیں کہ وہ مذاکرات کو تعطل کا شکار کریں، ہماری جو ملاقات ہوئی وہ امن و امان کی صورتحال پر ہوئی ہے اور اس ملاقات کا مسئلہ نہیں کھڑا کرنا چاہیے۔

latest urdu news

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم حکومت کیساتھ مذاکرات جاری رکھنا چاہتے ہیں مگر ہماری شرط ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے 7 دن میں کمیشن نہ بنا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہوگی، ہم حکومت کا انتظار کررہے ہیں وہ کیا پیشرفت بتاتے ہیں، اگر کمیشن نہیں بننے جارہا تو مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت کو گھبراہٹ ہے کیونکہ یہ فارم 47 کی حکومت ہے، حکومت کو مذاکرات پر توجہ دینی چاہیے، ہم سمجھتے ہیں مذاکرات کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے، میں ہمیشہ کہتا ہوں تحمل اور برداشت کے ساتھ مذاکرات پر فوکس کرنا چاہیے، بات آگے بڑھانے کے لیے جلد بازی کے بجائے تحمل سے کام لینا ہوگا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے دعوت نامے سرکاری سطح پر نہیں آئے، دعوت ناموں سے متعلق ان کی الیکشن کمیٹی فیصلہ کرتی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیر صدارت حج 2025 کی تیاریوں سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، چودھری سالک حسین اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter