جمعہ, 25 اپریل , 2025

عمران خان نے ملاقات کے دوران گلے لگایا اور بوسہ لیا، شیخ رشید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی، اڈیالہ جیل میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران شیخ رشید اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ملاقات ہوئی۔

اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان سے بڑے عرصے بعد ملاقات ہوئی، سابق وزیراعظم نے گلے لگایا اور بوسہ لیا۔

latest urdu news

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان مجھے دیکھتے ہی میرے ساتھ بغل گیر ہوئے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان سے مل کر بہت خوشی ہوئی، ان سے کمرہ عدالت میں طویل گپ شپ ہوئی۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی تعداد 76 ہوگئی۔

پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں احتجاج کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف وفاقی دارالحکومت میں مزید 14 مقدمات درج کر لیے گئے، جس کے بعد ان کیخلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی تعداد 76 ہو گئی ہے۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter