راولپنڈی، بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سندھ میں پارٹی قیادت تبدیل کرنے کی ہدایت دے دی گئی۔
ذائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور جنیداکبر کو ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل بلایا جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ حکام کی جانب سے کی گئی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سندھ کی پارٹی قیادت کی تبدیلی کی ہدایات دی ہیں، جس کے بعد صوبائی دارالحکومت کراچی میں عالمگیرخان کو پارٹی کی اہم ذمہ داری سونپے جانے کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں سابق وزیراعظم نے کنول شوذب اور عالیہ حمزہ کو سیاسی کمیٹی میں شامل کرنے کی ہدایت کی۔
دوسری جانب ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پرتپاک استقبال کیاگیا ، مہمان صدر کیلئے پروقار استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔
ترکیہ کے صدر 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔