جمعہ, 25 اپریل , 2025

عمران خان سے ملاقات کا وقت ختم، فیملی تاحال اڈیالہ جیل نہ پہنچ سکی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی، بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کا دن، ملاقات کا وقت ختم ہونے کے باوجود فیملی نہ پہنچی۔

بانی پی ٹی آئی کی فیملی نے اے ٹی سی راولپنڈی سے ملاقات کی اجازت حاصل کرنے کے باوجود اڈیالہ جیل پہنچنے میں تاخیر کی۔

latest urdu news

پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب اور نیاز اللہ نیازی کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ صاحبزادہ حامد رضا، علامہ راجہ ناصر عباس، اور ملک احمد خان بھچر بھی جیل کے داخلی راستے سے آگے نہیں بڑھ سکے۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے فوکل پرسن نے دو لسٹیں تیار کرکے جیل انتظامیہ کو بھیجی تھیں۔

فوکل پرسن نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق فہرست کے تحت ملاقاتیں کرائی جانی چاہیے تھیں، مگر اس فیصلے کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ آج پانچ رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنا تھی، اور وہ 12:30 بجے تک وہاں پہنچے تھے، لیکن چوکی انچارج نے علامہ راجہ ناصر عباس، احمد بھچر اور حامد رضا کو آگے جانے سے روک دیا۔

نیاز اللہ نیازی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنا تھا، اور خیبر پختونخوا کے مائنز اینڈ منرلز بل پر ہدایات لینی تھیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter