ہفتہ, 26 اپریل , 2025

عمران خان خود کئی لوگوں سے نہیں ملنا چاہتے، طلال چودھری کا بیان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد حکومت کو اب کسی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ملاقات سے روکنے کی ضرورت نہیں، کیونکہ وہ خود ہی بہت سے افراد سے نہیں ملنا چاہتے۔

نجی ٹی وی چینل پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں ہر کوئی اپنی علیحدہ راہ پر گامزن ہے، یہ لوگ ایک مضبوط جماعت ہونے کے باوجود اسے سنبھالنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کا اختیار بشریٰ بی بی کے پاس ہے، وہ جس سے چاہیں، عمران خان اسی سے ملاقات کرتے ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات میں بانی جماعت سے ملاقاتوں پر اختلافات کھل کر سامنے آ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر علی ظفر کی حالیہ ملاقات پر پارٹی کے کچھ اراکین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بیرسٹر عمیر نیازی کا کہنا ہے کہ ان دونوں وکلا کے نام ملاقات کی منظور شدہ فہرست میں شامل نہیں تھے، اور پارٹی پالیسی یا بانی کے احکامات کی خلاف ورزی کسی صورت قابل قبول نہیں ہونی چاہیے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter