اسلام آباد، سینیٹر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان جیل میں سہولیات ملنے کے باوجود شور مچا رہا ہے۔
سینیٹ اجلاس میں گفتگو کے دوران سینیٹر احسن اقبال نے کہا کہ سابق حکومت کے دور میں چوری اور ڈاکہ ڈال کر پاکستان کا پیسہ لوٹا گیا، یہ اسلامک ٹچ یہاں کام نہیں آئے گا۔
احسن اقبال نے کہا کہ ایک شخص نے فائدہ اٹھانے کے لیے یہ پیسہ اپنے دوست کے اکاؤنٹ میں ڈال دیا، یہ پیسہ پاکستان کے خزانے میں نہیں آیا، سابق وزیر اعظم عمران خان کو جیل میں فائیو سٹار ہوٹل والی سہولیات ہیں، انہیں دیسی مرغ، جوس اور سلاد ملتا ہے اسکے باوجود شور مچاتے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ میں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں دیکھا تو وہ پسینے میں شرابور تھے، آپ کے وزیر اعظم کو تو اے سی اور ہیٹر بھی ملتا ہے۔
دوسری جانب لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران فواد چودھری کا کہنا تھا کہ بہت کچھ بہتر ہوا ہے، سب لوگ بتا رہے ہیں لوکل ماحول بہتر ہوا ہے، پی ٹی آئی کو مذاکرات کا حصہ بننا چاہئے، اسٹیبلشمنٹ، حکومت اور اپوزیشن میں سے لوگ پاکستان کے لئے سامنے آئیں۔