جمعہ, 25 اپریل , 2025

عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کی دوڑ سے باہر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کا آکسفورڈ یونیورسٹی کا چانسلر بننے کا خواب پورا نہ ہو سکا، حتمی امیدواروں کی فہرست میں ان کا نام شامل نہیں ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی آکسفورڈ یونیورسٹی کا چانسلر بننے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی نے چانسلر کے انتخاب کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی ہے، جس میں عمران خان کا نام شامل نہیں ہے۔

latest urdu news

آکسفورڈ یونیورسٹی کا چانسلر کا عہدہ ایک روایتی اور علامتی حیثیت رکھتا ہے، اور اس انتخاب میں کئی نمایاں شخصیات حصہ لے رہی ہیں۔ ان میں برطانیہ کے سابق وزیر اعظم اور کنزرویٹو پارٹی کے رہنما بورس جانسن، مشہور برطانوی معمار سر نورمن فوسٹر، اور معروف وکیل بیرسٹر پیٹر کریگ شامل ہیں۔

چند روز قبل پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے جیو نیوز سے گفتگو میں انکشاف کیا تھا کہ عمران خان کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کی مہم کے لیے متعدد لابنگ فرموں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مہم کو میڈیا اور آکسفورڈ کی چانسلر شپ کے لیے تیار کیا گیا ہے، اور یورپ میں اس کے آغاز کے لیے ماہرین کی مدد لی جائے گی۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ لابنگ فرموں کی خدمات کے لیے کسی سے پیسہ نہیں لیا گیا۔

دوسری جانب، آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کے حوالے سے معروف قانونی فرم میٹرکس چیمبرز کی رائے سامنے آئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان یونیورسٹی کے قوانین کے تحت اس عہدے کے اہل نہیں ہیں۔ سینئر قانون دان ہیوساؤتھی کے مطابق، عمران خان کو مجرمانہ سزا ملنے کے باعث وہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر بننے کی شرائط پوری نہیں کرتے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter