جمعہ, 25 اپریل , 2025

علی امین گنڈاپور کا جلوسوں سے غائب ہونا اور پھر نمودار ہونا روایتی کارروائی نہیں، خواجہ آصف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیردفاع خواجہ آصف کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کی زوجہ بشریٰ بی بی کی رہائی اور پشاور روانگی پر ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی رہائی اور پشاور روانگی معمول کی کارروائی نہیں ہے، علی امین گنڈاپور کا پہلے دھمکیاں دینا، جلوسوں سے غائب ہونا اور پھر نمودار ہونا روایتی کارروائی نہیں ہے۔

latest urdu news

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پنجاب کو خیر آباد کہہ کر سی ایم ہاؤس پشاور میں ڈیرے ڈالنا پس پردہ داستان کی نشاندہی ہے، یہ ساری کہانی کسی نورا کشتی اور معافی تلافی کی خبر دیتی ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ یہ سب کچھ سابق وزیراعظم عمران خان کی مرضی سے ہو رہا، یہ مل کر کارکنوں کو بنا رہے ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ امتحان دوبارہ لینے کا حکم دیدیا۔

سندھ کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے بھی ایم ڈی کیٹ کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے امتحان دوبارہ لینے کا باقاعدہ حکم دے دیا گیا۔

جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ ارباب محمد طاہر کی جانب سے یونیورسٹی کو ایم ڈی کیٹ امتحان دوبارہ لینے کا حکم دے دیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی 1 ماہ میں دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ لے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter