48
پشاور، پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے چیئرمین اور سابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور پر کڑی تنقید کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں محمود خان نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو نعرے لگانے کے بجائے صوبے کے مسائل کے حل پر توجہ دینی چاہیے، خیبرپختونخوا مشکلات میں گھرا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور گورننس کو بہتر بنایا جائے۔
محمود خان نے یہ بھی کہا کہ عوام نے آپ کو نہیں بلکہ عمران خان کو ووٹ دیا تھا، لہٰذا عوام کی توقعات پر پورا اترنا ضروری ہے۔
دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف نے جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد اپوزیشن کے استعفے کے مطالبے پر ردعمل دیا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں نے ان سے سوال کیا کہ اپوزیشن انہیں سیکیورٹی ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرا کر عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کر رہی ہے؟