جمعہ, 25 اپریل , 2025

علیم خان کا 2 وفاقی وزارتیں چھوڑنے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما علیم خان نے اپنی تین میں سے دو وفاقی وزارتیں چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، علیم خان نے نجکاری، سرمایہ کاری اور مواصلات میں سے صرف ایک وزارت اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

latest urdu news

اطلاعات کے مطابق، عبدالعلیم خان وزارت نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ سے دستبردار ہو جائیں گے، جبکہ وہ وزارت مواصلات اپنے پاس برقرار رکھیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر علیم خان نے اس حوالے سے وزیراعظم کو بھی اعتماد میں لے لیا ہے، اور ان کا یہ فیصلہ ایک ہی وزارت پر بھرپور توجہ مرکوز کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سپریم کورٹ میں 9 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر حکومتی اپیلوں کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ان اپیلوں پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 10 مارچ سے سماعت شروع کرے گا۔

بینچ میں چیف جسٹس کے ساتھ جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس میاں گل حسن بھی شامل ہوں گے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter