جمعہ, 25 اپریل , 2025

علیزے شاہ کا ناقدین کو غیر اخلاقی اشارے سے سخت جواب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، معروف اداکارہ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کو دوٹوک انداز میں جواب دے دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق علیزے شاہ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ اپنے ناقدین کو مخاطب کرتی نظر آ رہی ہیں۔

latest urdu news

ویڈیو میں دیوار سے ٹیک لگائے بیٹھی علیزے شاہ نے کہا کہ وہ جتنا خاموش رہ سکتی تھیں، رہ چکی ہیں، اور اب مزید برداشت نہیں کریں گی۔ ساتھ ہی انہوں نے سخت لہجے میں کہا کہ لوگ اپنے کام سے کام رکھیں اور انہیں اپنی زندگی جینے دیں۔

اداکارہ نے ویڈیو میں اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان تمام لوگوں سے محبت کرتی ہیں جو اب بھی ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ علیزے شاہ اپنی تصاویر اور ویڈیوز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر اکثر تنقید کی زد میں رہتی ہیں، اس حالیہ ویڈیو پر بھی صارفین نے انہیں اخلاقیات کا خیال رکھنے اور مہذب رویہ اپنانے کا مشورہ دیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Showbiz Spy (@showbizspy_)

شیئر کریں:
frontpage hit counter