گجرات، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹر ایاز ناصر نے کہا کہ عزیر بھٹی شہید ہسپتال کی خوبصورتی میں اضافہ کے لیے شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر ایاز ناصر کیمطابق گزشتہ روز عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں 1 ہزار سے زائد پھلدار و سایہ دار درخت لگائے گئے۔
ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا کہنا تھا کہ درختوں سے نہ صرف عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا بلکہ ہسپتال میں آئے مریضوں کو ایک خوشگوار ماحول فراہم ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ درخت نہ صرف ہمارے ماحول کو خوبصورت بناتے ہیں بلکہ ایک صحت مند ماحول کی ضمانت دیتے ہیں، درخت فضا سے مضر صحت اجزا کو جذب کرتے ہیں اور صحت افزاء اجزا فضا میں خارج کرتے ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ہرشخص اپنے اردگرد خالی جگہوں پر شجرکاری کرے اور آنے والی نسلوں کو صحت مند ماحول کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرے۔
ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹر ایاز ناصر نے شجرکاری مہم میں حصہ لینے والے تمام افراد کی کاوشوں کو سراہا۔
شجرکاری مہم میں اے ایم ایس ڈاکٹر نعیم خاور، ڈی ایم ایس ڈاکٹر باسط خاور، ڈاکٹر احتشام، ڈاکٹر شاہد، ڈاکٹر اعتزاز بشیر، ڈاکٹر یاسین سلیم، ڈاکٹر وقاص گجر، ڈاکٹر صائم ڈار، ڈاکٹر فرقان چوہدری، ڈاکٹر فاروق چوہدری، ڈاکٹر عمیر فاروق و دیگر نے شرکت کی۔