برطانیہ کی مشہور ماڈل کیٹی پرائس انگلینڈ کے ہیتھرو ائیرپورٹ سے گرفتار۔
لندن، برطانیہ کی مشہور ماڈل کیٹی پرائس کو انگلینڈ کے ہیتھرو ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا، جس کی بنیادی وجہ عدالت میں اپنے مقدمات کی پیروی نہ کرنا بتایا جا رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق معروف ماڈل کو دیوالیہ ہونے اور رقم ادا نہ کرنے پر مقدمات کا سامنا ہے جس میں وہ پیش نہ ہورہی ہیں۔
عدالت نے گزشتہ پیشی پر عدالت میں نہ آنے پر کیٹی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے تھے جس کے بعد ان کی گرفتاری کو عمل میں لایا گیا۔
برطانیہ پہنچتے ساتھ ہی ان کو ائیرپورٹ پر ہی حراست میں لے لیا گیا۔ تاہم ان کو کچھ دیر تحویل میں رکھنے کے بعد اس گارنٹی پر ضمانت دے دی گئی کہ وہ آئندہ مقرر تاریخ پر عدالت میں پیش ہو جائیں گی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ماڈل کیٹی پرائس نے اپنے وکیل سے رابطہ کر لیا تھا جس کے بعد ان کی ضمانت کو عمل میں لایا گیا۔ اب ان کو ہر صورت رائل کورٹ آف جسٹس میں عدالت کے سامنے پیش ہونا پڑے گا۔