جمعہ, 25 اپریل , 2025

عامر خان کی سالگرہ سے قبل سلمان خان کی خصوصی ملاقات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان 14 مارچ کو مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی 60 ویں سالگرہ سے قبل ملاقات کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے۔

ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان اپنے قریبی دوست اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی 60ویں سالگرہ سے قبل ان کے گھر پہنچے۔ سخت سیکیورٹی میں سلمان خان کی آمد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس پر مداحوں نے زبردست ردعمل دیا ہے۔

latest urdu news

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان خان اپنی گاڑی میں ‘وائے پلس سیکیورٹی’ کے ہمراہ عامر خان کی رہائش گاہ کے احاطے میں داخل ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر ایک پولیس وین اور دو کاریں بھی ان کے ساتھ نظر آئیں، جو سیکیورٹی کے سخت انتظامات کی عکاسی کر رہی تھیں۔

اس سے قبل سلمان خان اور عامر خان کی ملاقات فلم ’لوویاپا‘ کے پریمیئر کے موقع پر ہوئی تھی، جہاں شاہ رخ خان بھی موجود تھے۔ مداحوں نے تینوں سپر اسٹارز کو ایک ساتھ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا تھا، اور ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں۔

عامر خان اپنی 14 مارچ کو 60ویں سالگرہ منانے جا رہے ہیں، جس کے اعزاز میں پی وی آر سنیماز نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے ‘عامر خان فلم فیسٹیول’ کا اعلان کیا ہے۔ اس فیسٹیول میں ان کی کامیاب ترین فلموں کو دوبارہ بڑے پردے پر دکھایا جائے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)

دوسری جانب، سلمان خان ان دنوں اپنی نئی فلم ‘سکندر’ کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جو عید کے موقع پر سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter