ہفتہ, 26 اپریل , 2025

عالیہ بھٹ کی سالگرہ: رنبیر کپور کی فوٹوگرافرز کو وارننگ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ 15 مارچ 2025 کو 32 برس کی ہو جائیں گی، تاہم انہوں نے اپنی سالگرہ کا جشن ایک دن پہلے ہی منا لیا۔

عالیہ بھٹ نے سالگرہ کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جن میں رنبیر کپور اپنی روایتی شرارتوں میں مصروف نظر آئے، تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رنبیر نے کیک عالیہ کی ناک پر لگا دیا، جس سے تقریب میں مزید خوشگوار ماحول پیدا ہوگیا۔

latest urdu news

اس موقع پر عالیہ اور رنبیر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے درخواست کی کہ ان کی بیٹی ریا کی تصاویر بغیر اجازت نشر یا شائع نہ کی جائیں۔ جوڑے کا کہنا تھا کہ والدین کی اجازت کے بغیر کسی بچے کی تصویر لینا مناسب نہیں۔

رنبیر کپور نے پاپارازی فوٹوگرافرز کو یقین دہانی کرائی کہ وہ قانونی کارروائی نہیں کریں گے، لیکن ساتھ ہی خبردار بھی کیا کہ اگر بار بار ان کی درخواست کو نظر انداز کیا گیا تو انہیں سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہونا پڑے گا۔

یاد رہے کہ عالیہ بھٹ، فلمساز مہیش بھٹ اور اداکارہ سونی رازدان کی بیٹی ہیں، 2022 میں انہوں نے اداکار رنبیر کپور سے شادی کی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام ریا کپور ہے۔

عالیہ بھٹ نہ صرف ایک کامیاب اداکارہ بلکہ ایک گلوکارہ اور فلم پروڈیوسر بھی ہیں،عالیہ بھٹ اپنی فیشن سینس اور سماجی کاموں کی وجہ سے بھی خبروں میں رہتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Snehkumar Zala (@snehzala)

شیئر کریں:
frontpage hit counter