جمعہ, 25 اپریل , 2025

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دیدی ہے۔

ورلڈ بینک کے مطابق یہ قرض میکروکریڈٹ اور میکروفنانس کے لیے استعمال کیا جائے گا، جس سے تقریباً 18 لاکھ 90 ہزار افراد کو فائدہ پہنچے گا۔

latest urdu news

مزید برآں، عالمی بینک نے کہا ہے کہ اس فنڈ کے ذریعے غریب اور کم آمدنی والے گھرانوں کو قرض فراہم کیا جاسکے گا۔

دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع کر دی۔

اے ٹی سی لاہور میں فواد چودھری کے خلاف درج پانچ مقدمات میں عبوری ضمانت سے متعلق سماعت ہوئی، جہاں وہ عدالت میں پیش ہوئے۔

فواد چودھری کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ہم نے تمام مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست دے رکھی ہے، کیونکہ ایک ہی واقعے پر مختلف ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter