جمعہ, 25 اپریل , 2025

عالمی برادری، پاکستان کا دہشتگردی کے خلاف ساتھ دیں، محسن نقوی کی اپیل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی جدوجہد میں فوری اور مؤثر حمایت کرے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے جو لازوال قربانیاں دی ہیں، وہ دنیا بھر کے لیے ایک مثال ہیں۔

محسن نقوی نے برطانیہ کے وزیر برائے فیتھ اینڈ کمیونیٹیز لارڈ واجد خان سے ملاقات کے دوران کہا کہ عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی جدوجہد میں فوری اور مؤثر حمایت کرے، ملاقات میں پاک-برطانیہ تعلقات، انسداد دہشتگردی، سکیورٹی تعاون اور سرحد پار جرائم کی روک تھام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

latest urdu news

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی مفاد پر مبنی تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔

لارڈ واجد خان نے جعفر ایکسپریس پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی اور شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی بے مثال قربانیوں کو عالمی سطح پر سراہا جانا چاہیے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں ہر طبقے نے دہشتگردی کے خلاف بے دریغ قربانیاں دی ہیں، اور اس جدوجہد میں برطانیہ کا تعاون انتہائی اہم ہے۔

لارڈ واجد خان نے افغان مہاجرین کی برطانیہ منتقلی میں تعاون پر وزارت داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔ محسن نقوی نے بتایا کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی کا عمل باعزت طریقے سے جاری ہے، جبکہ قانونی دستاویزات رکھنے والے افراد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter