337
ڈویژنل صدرمسلم لیگ ن گوجرانوالہ چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے مسلم لیگ ق کے وفاقی وزیرچوہدری سالک حسین، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین اور ضلعی انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
گزشتہ روزعلی الصبع ہونے والی موسلا دھار بارش سے گجرات شہرمکمل طورپر ڈوبا رہا، عابد رضا کوٹلہ نے کہا کہ گجرات میں مون سون کی بارشیں تو ہر سال ہوتی ہیں لیکن 2024 جیسی بدانتظامی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی۔
گھروں کے اندر پانی داخل ہونے سے گجرات کے باسیوں کا کروڑوں کا نقصان ہوا ہے، شہریوں کے گھر بالخصوص گراؤنڈ فلور اوربیسمنٹ وغیرہ تباہ ہو کررہ گئے ہیں۔
جن جن لوگوں نے بارش سے قبل اسکے ضروری اقدامات نہیں کیے وہ سب اس کے ذمہ دار ہیں۔
اہل گجرات کو اپنے حق کے لیے کھڑا ہونا پڑے گا، فارم 47 کے جعلی ممبران اور ان کے ساتھ سیلفی بنانیوالے کارندوں سے جواب دہی کرنی ہو گی کہ گجرات کے شہریوں کی جان اس عذاب سے کب چھوٹے گی۔