سوڈان، طیارے اور رکشے کے درمیان تصادم میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 8 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مشرقی سوڈان کی ریاست القضارف میں ایک چھوٹا طیارہ کچے رن وے پر اترنے کے دوران لوڈر رکشے سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
وزارت زرعی پیداوار اور اقتصادی وسائل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چھوٹا طیارہ فصلوں پر کیڑے مار دوائی کا اسپرے کر کے مٹی کے رن وے پر اتر رہا تھا کہ اچانک سے سامنے لوڈر رکشا آگیا جس میں زرعی کارکن سوار تھے۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ طیارے کا یوکرینی پائلٹ، اس کا معاون اور رکشا ڈرائیور محفوظ رہے، افسوناک حادثے میں طیارے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
دوسری جانب ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف کی جانب سے تل ابیب کو خبردار کرتے ہوئے یہ کہا گیا ہے کہ تہران پر حملے کا مناسب جواب دیا جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نائب صدر محمد رضا عارف سے تہران میں حماس اور حزب اللّٰہ کے نمائندوں کی جانب سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی گئیں ہیں۔