جمعہ, 25 اپریل , 2025

طوفانی بارشوں نے نظام زندگی ہلا کر رکھ دیا، 150 افراد ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسپین میں طوفانی بارشوں نے تبادہی مچادی، جسکے نتیجے میں 150 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

اسپین میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں آنیوالے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، ہلاکتوں کی تعداد 150 ہو گئی۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشرقی صوبے والنسیا میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے نظام زندگی مفلوج ہو گیا۔ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے انفرا اسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیلاب متعدد سڑکوں اور پلوں کو بہا لے گیا، سیلابی ریلوں میں کئی لوگ لاپتہ بھی ہو گئے جن کی تلاش کا کام تاحال جاری ہے۔

بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کی وجہ سے اسپین کے وزیر اعظم نے 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے، حکومت کی جانب سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس سے پہلے 1973 میں اسپین میں آنیوالے سیلاب کے باعث درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter