جمعہ, 25 اپریل , 2025

طورخم گزرگاہ پر کشیدگی ختم کرنے کے لیے پاک افغان جرگہ، 11 مارچ تک جنگ بندی پر اتفاق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر، پاک افغان طورخم گزرگاہ کی بحالی کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ جرگے میں جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق، طورخم گزرگاہ پر جاری کشیدگی کم کرنے اور اسے دوبارہ کھولنے کے لیے پاک افغان عمائدین پر مشتمل جرگہ منعقد ہوا، جس میں 11 مارچ تک فائر بندی پر اتفاق کیا گیا۔

latest urdu news

جرگہ ذرائع کا کہنا ہے کہ 11 مارچ تک سرحد کے دونوں اطراف کسی بھی قسم کی تعمیرات پر پابندی عائد ہوگی، جبکہ جرگہ اراکین اس روز افغان فورسز کی متنازع تعمیرات کا جائزہ لیں گے، اگر سرحدی تعمیرات کا تنازع حل ہو گیا تو طورخم بارڈر دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

ادھر، کسٹم حکام نے بتایا ہے کہ پاک افغان طورخم گزرگاہ آج 17ویں روز بھی بند ہے، جس کے باعث روزانہ 3 ملین ڈالر کا معاشی نقصان ہو رہا ہے۔

حکام کے مطابق، طورخم گزرگاہ سے روزانہ 10 ہزار افراد کی آمدورفت ہوا کرتی تھی، تاہم بندش کی وجہ سے ہزاروں افراد مشکلات کا شکار ہیں۔

دوسری جانب حکومتی معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف کے درمیان ایگری کلچر انکم ٹیکس سے متعلق مذاکرات کا آغاز ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق عالمی بینک آفس میں ہونے والے ان مذاکرات میں صوبائی حکام، وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے نمائندے شریک ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter