گجرات میں طالبات کو ہراساں کرنے والے اوباش پولیس نے گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
گجرات: تھانہ رحمانیہ پولیس نے رکشے میں سوار گورنمنٹ کالج دیونہ کی طالبات کو ہراساں کرنے، موبائل فون پر تصاویر بنانے، فحش اشارے کرنے اور پرچی پر موبائل نمبر لکھ کر دینے والے دو اوباش ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان کی شناخت ثاقب علی ساکن ڈھرو گھنہ اور طارق علی ساکن دھول خورد کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے یہ کارروائی متاثرہ طالبات کے کزن نعمان حسن بٹ ساکن کشمیر پورہ گجرات کی مدعیت میں کی اور مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
دوسری جانب تھانہ سول لائن کے علاقے محلہ بکرا منڈی میں نوجوان لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنا کر اس کے ہاتھ کی دو انگلیاں کاٹ دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق، متاثرہ لڑکی اقرا اپنی سہیلی مہک شہزادی کے گھر آئی ہوئی تھی، جہاں مہک کے بھائی ملزم طیب علی نے اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور چھرے کے وار کر کے اس کی دو انگلیاں کاٹ دیں۔
اے سی گجرات، کھاریاں اور سرائے عالمگیر کی نگرانی اور ویسٹ مینجمنٹ اسٹاف کی چیکنگ
اس واقعے میں ایک اور خاتون، ملزمہ رابیہ کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے، جو موقع پر موجود تھی۔ پولیس نے یہ مقدمہ متاثرہ لڑکی کے والد غلام عباس کی مدعیت میں درج کر لیا ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔