جمعہ, 25 اپریل , 2025

ضلع بھر میں گرانفروشی کے خلاف سخت کریک ڈاؤن

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی سی گجرات صفدر حسین ورک کی ہدایت پریکم تا 10 مارچتک 15 ہزار سے زائد انسپکشنز، 66 مقدمات درج، 42 گرفتار۔ گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی پر 19 لاکھ 97 ہزار روپے جرمانہ عائد۔

گجرات: ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایت پر یکم تا 10 مارچ کے دوران 15 ہزار سے زائد انسپکشنز کی گئیں، جن کے نتیجے میں 66 مقدمات درج، 42 افراد گرفتار جبکہ گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی پر 19 لاکھ 97 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

latest urdu news

رمضان المبارک کے دوران 365 افراد پر جرمانے عائد کیے گئے۔

مجموعی طور پر 4,425 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ مزید سخت کی جائے۔

ڈی سی گجرات صفدر حسین ورک کا کہنا ہے کہ عوام کو مقررہ نرخوں پر معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور ناجائز منافع خوری و ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter