جمعہ, 25 اپریل , 2025

صدر ٹرمپ کی ایران کو براہ راست مذاکرات کی پیشکش

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو براہ راست بات چیت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ براہ راست مذاکرات کا عمل تیز تر اور مؤثر ہوتا ہے۔

میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ براہ راست مکالمہ اس لیے بہتر ہے کہ اس سے دونوں فریقین ایک دوسرے کو زیادہ بہتر انداز میں سمجھ سکتے ہیں، بہ نسبت اس کے کہ کسی ثالث کے ذریعے بات کی جائے۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایران کی خواہش تھی کہ ثالثوں کے ذریعے بات چیت ہو، مگر ممکن ہے اب ان کا مؤقف تبدیل ہو رہا ہو۔ صدر ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ ایران براہ راست مذاکرات پر آمادہ ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سےپہلے ایرانی حکام نے براہ راست بات چیت کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے صرف بالواسطہ مذاکرات کی گنجائش ظاہر کی تھی۔

مارچ میں صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو جوہری معاہدے کے حوالے سے ایک خط بھی ارسال کیا تھا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ دو طریقوں سے معاملہ کیا جا سکتا ہے،یا تو عسکری راستہ اختیار کیا جائے یا مذاکرات کے ذریعے معاہدہ کیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی قسم کا نقصان نہیں چاہتے بلکہ ایک معاہدے کے خواہاں ہیں، کیونکہ ان کے بقول "ایرانی عوام اچھے لوگ ہیں۔

تاہم، انہوں نے یہ انتباہ بھی دیا کہ اگر جوہری معاہدہ نہ ہوا تو ایران کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter