اسلام آباد، صدر مملکت آصف علی زرداری کا دورہ چین مؤخر ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت آصف زرداری نے رواں ماہ چین کے دورے پر جانا تھا جو ان کے پاؤں میں فریکچر کی وجہ سے مؤخر کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ابھی صدر زرداری کے دورہ چین کی حتمی تاریخیں اور شیڈول طے ہو رہے تھے کہ پاؤں میں چوٹ آنے کے کی وجہ سے معاملہ التوا کا شکار ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ اور چینی سفارتخانے کی جانب سے دورے کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا تھا تاہم اب صدر مملکت صحت یاب ہونے کے بعد چین کا دورہ کریں گے۔
دوسری جانب ممتاز کرکٹر اور سابق کپتان ظہیر عباس کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم ذمے داری ملنے کا امکان ہے۔
ممتاز کرکٹر ظہیر عباس کی پہلے مرحلے میں بورڈ آف گورنرز میں نامزدگی دی جائے گی، ظہیر عباس بی او جی میں اسٹیٹ بینک کی نمائندگی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق سابق کپتان کو بیٹنگ کنسلٹنٹ کی ذمہ داری سونپنے کا امکان ہے، ڈیو واٹمور کا قومی کرکٹ ٹیم کیساتھ معاہدہ 28 فروری کو ختم ہو رہا ہے۔