جمعہ, 25 اپریل , 2025

صحت کے شعبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بڑھانے کے لیے کو شاں ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ سندھ نے انٹروینشنل ریڈیولاجی سوسائٹی آف پاکستان (IRSP) کی نویں سالانہ کانفرنس کا افتتاح کردیا، سید مراد علی شاہ کی جانب سے کانفرنس میں لگائے گئے اسٹالز کا دورہ بھی کیا گیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا بتانا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انٹروینشنل ریڈیولاجی سوسائٹی آف پاکستان (IRSP) کی نویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ یہ کانفرنس انٹروینشنل ریڈیولاجی کے میدان میں نمایاں پیشرفت اور جدت لائے گا، جدت طرازی اور مریضوں کیلئے ہماری طبی کاوشیں غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہے۔

latest urdu news

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ایونٹ نے ملک بھر سے ماہرین کو اکٹھا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، قیمتی سائنسی مواد کی تیاری کیلئے ہمارے علم اور عمل کو تقویت بخشے گا، اس سال آئی آر ایس پی ملک سمیت بیرون ملک متعدد ورکشاپس کرانا قابل ستائش ہے، انٹروینشنل ریڈیولاجی میں علم و مہارت کو بڑھانے کیلئے معاشرے کے عزم کا ثبوت ہے، انٹروینشنل ریڈیولاجی نے ناگوار طریقہ کار سے جدید صحت کی دیکھ بھال میں انقلاب برپا کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جدید ترین امیجنگ ٹیکنالوجی کے انضمام نے روایتی سرجریوں کی ضرورت کو کم کیا ہے، انٹروینشنل ریڈیولوجسٹ کا کردار جان لیوا امراض کے علاج کرنے میں اہم ہے، حکومت سندھ طبی انفراسٹرکچر، تربیتی پروگراموں اور جدید ٹیکنالوجی کیلئے کوشاں ہے، سندھ حکومت صحت کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اسپتالوں کو جدید ترین انٹروینشنل ریڈیولاجی یونٹس سے آراستہ کرنا وقت کی ضرورت ہے، ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کو عالمی معیار کا علاج فراہم کرنے کیلئے بہترین ممکنہ تربیت یقینی بنائیں گے، صحت کے شعبے کو مزید بڑھانے کیلئے سندھ حکومت نے کئی اقدامات شروع کیے ہیں۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ سندھ انسٹیٹیوٹ آف ایڈوانسڈ میڈیکل سائنسز کا قیام خصوصی طبی تعلیم اور تحقیق پر مرکوز ہے، ہم نے سندھ پیپلز ہیلتھ پروگرام کو وسعت دی ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ دور دراز علاقوں میں موبائل ہیلتھ یونٹس اور ٹیلی میڈیسن سروسز فراہم کررہے ہیں، شہریوں کو قابل رسائی و سستے علاج کیلئے ٹرسٹیری کیئر اسپتالوں کو بھی اپ گریڈ کر رہے ہیں، ہم صحت کے شعبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter