جمعہ, 25 اپریل , 2025

شیخوپورہ سے اغوا کی جانے والی ماں اور2 بیٹیاں لاہور سے بازیاب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخوپورہ، شرقپور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغوا ہونے والی ماں اور اس کی دو بیٹیوں کو لاہور سے بحفاظت بازیاب کرا لیا۔

ڈی پی او بلال ظفر کے مطابق شرقپور کے علاقے مہتمم شریف میں ملزم طارق نے خاتون ثناء اور اس کی بیٹیوں کو ان کے گھر سے اغوا کیا تھا، اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مغوی خواتین کو لاہور سے بازیاب کرایا اور ملزم طارق کو گرفتار کر لیا۔

latest urdu news

ادھر مغوی خاتون ثناء نے الزام لگایا کہ ملزم طارق اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ ڈی پی او بلال ظفر شیخ کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے دوران انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

دوسری جانب منڈی عثمان والہ کے علاقے تتارا کامل میں ممانی کو ساتھ لے جانے والا بھانجا اپنے ماموں کے ہاتھوں مارا گیا۔

پولیس کے مطابق 30 سالہ مقصود احمد، جو حجرہ شاہ مقیم سے اپنی ممانی شکیلہ بی بی کو ساتھ لے گیا تھا، اپنے ماموں امانت علی کے ہاتھوں قتل ہوگیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter