ہفتہ, 26 اپریل , 2025

شہنشاہ جذبات، لیجنڈ اداکار محمد علی کو بچھڑے 19 برس بیت گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: فلمی دنیا کے بے مثال اداکار محمد علی کو مداحوں سے بچھڑےانیس برس گزر گئے، لیکن ان کی یادیں آج بھی زندہ ہیں۔

محمد علی 19 اپریل 1931 کو بھارت کے شہر رام پورمیں پیدا ہوئے۔ 1947 میں قیام پاکستان کے بعد ان کا خاندان کراچی ہجرت کر گیا، جہاں انہوں نے 1956 میں ریڈیو پاکستان حیدرآباد سے بطور براڈکاسٹر اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

latest urdu news

بعد ازاں، وہ ریڈیو پاکستان کراچی منتقل ہوئے، جہاں اس وقت کے ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار علی بخاری نے ان کی فنی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کیا، محمد علی نے اپنی منفرد اور جان دار اداکاری کے ذریعےفلمی دنیا میں ایک الگ پہچان بنائی۔

انہوں نے اپنےفلمی سفر کا آغاز چراغ جلتا رہا سے کیا اور جلد ہی شہنشاہ جذبات کہلانے لگے، ان کی گہری اور پراثر آواز، کردار میں ڈوب جانے کی صلاحیت اور جذباتی اداکاری نے انہیں ایک لیجنڈبنا دیا۔

محمد علی نے اداکارہ شبنم، بابرہ شریف، دیباسمیت کئی نامور اداکاراؤں کے ساتھ کام کیا، لیکن زیبا کے ساتھ ان کی جوڑی فلمی اور حقیقی دونوں زندگیوں میں امر ہو گئی۔

انہوں نےآگ کا دریا، انسان اور آدمی، شمع، آئینہ اور صورت، کنیز، صاعقہ جیسی کلاسک فلموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔

ان کی فنی خدمات کے اعتراف میںتمغہ امتیاز اور تمغہ حسنِ کارکردگی سے نوازا گیا۔

محمد علی 19 مارچ 2006 کو اس دنیا سے رخصت ہو گئے، لیکن ان کی لازوال اداکاری اور منفرد انداز آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter