ہفتہ, 26 اپریل , 2025

شہریوں پر سرعام تشدد کرنے کا کیس: 5 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بوٹ بیسن میں شہریوں کو سرِ عام تشدد کا نشانہ بنانیوالے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

کراچی، بوٹ بیسن میں شہریوں کو سرِعام تشدد کا نشانہ بنانیوالے 5 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

latest urdu news

پولیس کا بتانا ہے کہ عدالت میں پیش کیے گئے افراد شاہ زین مری نامی مرکزی ملزم کے گارڈز ہیں، شاہ زین اور اس کے گارڈز نے 19 فروری کی رات سڑک پر چلتے شہری کی گاڑی کو پہلے اپنی جیپ سے ٹکر ماری اور پھر گاڑی سے اتر کر اسلحے کے زور پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کی جانب سے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

یاد رہے کہ واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور گزشتہ روز مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر واقعہ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کیا۔

علاوہ ازیں بلوچستان فرار ہونیوالے مرکزی ملزم شاہ زین مری کی گرفتاری کے لیے بلوچستان حکومت سے بھی رابطہ کیا گیا تاہم اب تک اس کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter