ہفتہ, 26 اپریل , 2025

شہباز شریف نے معیشت کو سنبھالا، مریم نواز نے پنجاب میں خدمت کا ریکارڈ قائم کیا: چوہدری نصیر عباس سدھو

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نصیر عباس سدھو کے اعزاز میں لالہ موسیٰ میں ایک شاندار گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

لالہ موسیٰ: مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نصیر عباس سدھو کے اعزاز میں لالہ موسیٰ میں ایک شاندار گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں ڈی پی او گجرات، ڈی سی گجرات سمیت سیاسی، سماجی و انتظامی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر چوہدری نصیر عباس سدھو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کی ہے، اور مشکل وقت میں بھی عوامی فلاح کو اولین ترجیح دی ہے۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایک ڈبتی ہوئی معیشت کو سنبھالا اور محدود وقت میں معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر دیا۔ اب بجلی کی قیمتوں میں کمی اور دیگر اقدامات کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جا رہا ہے۔

چوہدری نصیر عباس سدھو نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پنجاب میں مسلم لیگ ن کی خدمت کی روایت کو نہ صرف برقرار رکھا بلکہ اسے نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لالہ موسیٰ اور ارد گرد کے علاقوں کی ترقی کے لیے اربوں روپے کے فنڈز منظور ہو چکے ہیں، اور ہماری کوشش ہے کہ اپنے دور میں انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے کوئی کسر باقی نہ چھوڑی جائے۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت صرف وعدے نہیں، عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے اور آنے والے وقت میں ترقی کے مزید ثمرات عوام تک پہنچیں گے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter