اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں ایس سی او کا 23واں سربراہ اجلاس جاری ہے۔
بیلا روس کے وزیراعظم رومان گولوف چینکو کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اپنے افتتاحی خطاب میں صرف پاکستان نہیں بلکہ ایس سی او کی ترجمانی کی۔
جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ایس سی او کا 23واں سربراہ اجلاس جاری ہے جسکی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کر رہے ہیں۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بیلا روس کے وزیراعظم رومان گولوف چینکو نے عالمی سطح پر پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا۔
شہباز شریف کی تقریر کو سراہتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان نے صرف پاکستان نہیں بلکہ ایس سی او کی ترجمانی کی ہے۔
دوسری جانب سربراہی اجلاس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تمام معزز مہمانوں کو ایس سی او اجلاس میں خوش آمدید کہتے ہیں اس اجلاس کی صدارت میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پائیدار ترقی کیلئے علاقائی تعاون اور روابط کا فروغ انتہائی ضروری ہے، تمام ممالک کو ملکر خطے کی معیشت کو بہتر بنا نا ہوگا، ہم نے اپنے لوگوں کو بہتر معیار زندگی اور تمام تر سہولتیں فراہم کرنی ہیں۔