78
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، وزیراعلیٰ مریم نواز اور دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر نوٹسز جاری کردئیے۔
شہری گل خان نے شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیرداخلہ محسن نقوی سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست دی ہے۔
گل خان کا بیٹا مبینہ طور پر26 نومبر احتجاج میں فائرنگ سے جاں بحق ہوا تھا، اس سے پہلے گل خان کی 22 اے کی درخواست عدم پیروی پر خارج ہوچکی ہے۔
اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا کی جانب سے درخواست پر سماعت کی گئی۔
عدالت کی جانب سے درخواست پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی گئی، کیس کی آئندہ سماعت 5 مارچ کو ہوگی۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے کیونکہ افغانستان میں امن و استحکام خطے کے مفاد میں ہے۔