شکیب الحسن نے وطن واپسی پر یوٹرن لے لیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلا دیشی کرکٹر شکیب الحسن کی جانب سے وطن واپسی پر یو ٹرن لے لیا گیا ہے۔

سابق کپتان نے سکیورٹی خدشات کی وجہ سے بنگلا دیش نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے، کیونکہ ڈھاکا میں شیر بنگلا اسٹیڈیم کے باہر گزشتہ روز شکیب کے خلاف مظاہرہ ہوا تھا، مظاہرین کے وقت اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا اور بنگلا دیش کی ٹیمیں پریکٹس کر رہی تھیں۔

latest urdu news

شکیب الحسن کا اس متعلق یہ کہنا تھا کہ میں نے واپس بنگلا دیش جانا تھا مگر اب ایسا لگتا ہے کہ میں نہیں جا سکوں گا، سکیورٹی وجوہات کے باعث ایسا فیصلہ کیا اور یہ میری ذاتی سکیورٹی کا مسئلہ ہے، مجھے یہ لگ رہا ہے کہ وطن واپس نہ جانے کا میرا یہ فیصلہ حتمی ہے۔

سابق بنگلہ دیشی کرکٹر نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت کرنا تھی، ان کا جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ میں نام بھی شامل ہے۔

بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن نے کیرئیر کا آخری ٹیسٹ میچ ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقا اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 اکتوبر سے میرپور میں شروع ہوگا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter