37 شوہر نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی، بہن اور ایک نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
شوہر نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی، بہن اور ایک نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
نوابشاہ، تھانہ ناصری کی حدود میں شوہر نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی، بہن اور ایک نوجوان کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق عمر چانڈیو نامی شوہر نے کاروکاری کے الزام میں اپنی بیوی میر زادی، بہن مسماۃ زاہدہ اور نوجوان حاکم مہر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
یہ افسوسناک واقعہ پولیس کو اطلاع ملتے ہی سامنے آیا، اور فوری طور پر پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، تینوں مقتولین کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہےجبکہ ملزم عمر چانڈیو فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ کاروکاری کا مقدمہ معلوم ہوتا ہے اور تحقیقات جاری ہیں، مزید تفصیلات کے لیے پولیس حکام نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔