کراچی میں شوہر نے بیوی کو چھری کے وار کرکے قتل کردیا۔
گھریلو جھگڑا خاتون کی جان لے گیا۔ کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 2 میں شوہر نے جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے بیوی کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق میاں بیوی ایک اسکول کی چھت پر رہائش پذیر تھے اور دونوں اسی اسکول میں ملازمت کرتے تھے جبکہ مقتولہ صائمہ کو اس کے شوہر سرفراز نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکرقتل کیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور شوہر کو گرفتار کرلیا۔
دوسری جانب شادی کا لالچ دے کر جنسی زیادتی اور بلیک میلنگ کا نشانہ بنانے والا ملزم لاہور میں گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اقبال ٹاؤن کی رہائشی ایک خاتون نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کر کے اطلاع دی کہ ایک شخص نے شادی کا جھانسہ دے کر اس کا اعتماد حاصل کیا، پھر تنہائی میں ملنے کے لیے بلایا اور مقامی ہوٹل میں نشہ آور چیز پلا کر زیادتی کی۔