جمعہ, 25 اپریل , 2025

شوال کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو ہوگا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور زونل کمیٹیوں کے اجلاس 30 مارچ (بروز اتوار) کو منعقد ہوں گے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے دفتر میں ہوگا، جہاں چاند نظر آنے یا نہ آنے کی رپورٹس وصول کی جائیں گی۔

latest urdu news

اجلاس میں مذہبی علما، موسمیات کے ماہرین اور دیگر متعلقہ افراد شریک ہوں گے، اور چاند نظر آنے کی تصدیق یا عدم تصدیق کے بعد ملک میں عید الفطر کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ رمضان المبارک کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری کو پشاور میں منعقد ہوا تھا۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ عید الفطر 31 مارچ کو ہوگی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter