جمعہ, 25 اپریل , 2025

شرمندگی سے سر اُٹھا کر نہیں چل سکتا، کولکتہ ریپ کیس پر متھن بھی بول پڑے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینئر بھارتی اداکار متھن چکرورتی نے بھی کولکتہ میں وحشیانہ زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ڈاکٹر کے لیے انصاف کا مطالبہ کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متھن چکرورتی نے بنگالی زبان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں کئی بار اور کئی جگہ کہہ چکا ہوں کہ آنے والے دنوں میں مغربی بنگال کے حالات مزید خراب ہوں گے۔

latest urdu news

متھن چکرورتی نے کولکتہ ریپ کیس پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس خوفناک واقعے کے بعد اب میں بنگالی ہونے کی حیثیت سے سر اونچا کر کے نہیں چل سکتا۔

سینئر اداکار نے اس ہولناک واقعے کا شکار ہونے والی ڈاکٹر کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور درخواست کی کہ اس واقعے کے ذمہ داروں کو جلد از جلد سزا دی جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بنگال میں عصمت دری کے واقعات کی بڑھتی ہوئی تعداد ریاست میں امن و امان کو سوالیہ نشان بنا رہی ہے۔

9 اگست کو، مغربی بنگال کے شہر کولکتہ کے ایک میڈیکل کالج میں ایک 31 سالہ ڈاکٹر خون میں لت پت مردہ پایا گیا، آر جی کار کالج کے عملے کا بتانا تھا ڈاکٹر 36 گھنٹوں پر شفٹ کے تقریباً 20 گھنٹے مسلسل کام کرنے کے بعد کالج کے سیمینار ہال میں کچھ دیر آرام کے لیے گئی تھیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter