جمعہ, 25 اپریل , 2025

شراب و اسلحہ کیس: علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کے احکامات بدستور قائم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، ضلعی و سیشن عدالت اسلام آباد نے شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا فیصلہ دیا ہے۔

کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کی، جس میں علی امین گنڈاپور کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل کو پشاور ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل ہے اور انہوں نے بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے، جس کی سماعت کے لیے علی امین گنڈاپور کی ذاتی حاضری ضروری نہیں۔

latest urdu news

عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید کارروائی 26 اپریل تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف یہ مقدمہ تھانہ بھارہ کہو میں درج ہے، جس میں ان پر شراب اور غیر قانونی اسلحہ کی برآمدگی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter