جمعہ, 25 اپریل , 2025

شدید طوفان:50 کلو گرام سے کم وزن والے افراد کو گھر میں رہنے کی ہدایت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین کے شمالی علاقوں میں شدید آندھی کے پیش نظر حکام نے لاکھوں افراد کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

چین کے شمالی علاقوں میں شدید آندھی کے پیش نظر حکام نے لاکھوں افراد کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت جاری کی ہے، بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق، ان ہواؤں کی شدت اس قدر زیادہ ہو سکتی ہے کہ 50 کلوگرام سے کم وزن والے افراد کے ہوا میں اڑنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

latest urdu news

محکمہ موسمیات کے مطابق، منگولیا سے اٹھنے والے سرد ہوائی بھنور کی وجہ سے ہفتے اور اتوار کو بیجنگ، تیانجن اور ہیبی کے مختلف علاقے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی آندھی کی زد میں آ سکتے ہیں۔

بیجنگ نے ایک دہائی بعد آندھی کے لیے ’اورنج الرٹ‘ جاری کیا ہے، جو خطرے کے چار درجوں میں سے دوسرا بلند ترین درجہ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ چلنے والی ہوائیں حالیہ برسوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ خطرناک اور تباہ کن ثابت ہو سکتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، ہفتے کے روز بیجنگ کا درجہ حرارت 24 گھنٹوں کے اندر اندر 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے، موسمیاتی ماہرین نے کہا ہے کہ یہ ہوائیں نہ صرف انتہائی تیز ہوں گی بلکہ طویل دورانیے تک چلیں گی اور بڑے پیمانے پر اثر ڈالیں گی، جس سے انفرا اسٹرکچر اور عوامی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter