جمعہ, 25 اپریل , 2025

شجرکاری مہم کے دوران ڈی سی گجرات کیجانب سے پودوں کی تقسیم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات، شجرکاری مہم کے دوران ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی جانب سے شہریوں میں مفت پھلدار پودے تقسیم کیے گئے۔”ضلع انتظامیہ، گرین ایکسپریس آرگنائزیشن اور کاروان ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے تعاون سے شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کچہری چوک میں شہریوں میں سینکڑوں پھلدار پودے مفت تقسیم کیے اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گرین ویژن پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔

latest urdu news

ان کا کہنا تھا کہ ہر شہری کو اپنے اردگرد شجرکاری کرنی چاہیے تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گرین ویژن کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں محکمہ جنگلات اور نجی تنظیموں کے تعاون سے شجرکاری کی جا رہی ہے۔

خالی جگہوں، سرکاری عمارات اور دفاتر میں وسیع پیمانے پر درخت لگائے جا رہے ہیں تاکہ ماحول کو صاف اور سرسبز بنایا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ درخت نہ صرف ماحولیاتی آلودگی کو کم کرتے ہیں بلکہ صحت مند اجزاء خارج کر کے فضا کو بھی بہتر بناتے ہیں۔

انہوں نے شہریوں کو بھی دعوت دی کہ وہ اپنے اردگرد شجرکاری کریں تاکہ گجرات کو ایک صاف اور سرسبز شہر بنایا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر نے نجی تنظیموں کی شجرکاری کے حوالے سے کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ یہ مہم آنے والی نسلوں کے لیے انتہائی اہم ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter