96
حما، شام میں باغیوں کی جانب سے دفاعی شہر حما پر بھی قبضہ کر لیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شامی باغیوں کی حمص کی طرف بھی پیش قدمی جاری ہے، حما پر قبضہ صدر بشارالاسد اور اُن کے اتحادیوں کیلئے بڑا دھچکا ہے، باغیوں کی جانب سے گزشتہ ہفتے مرکزی شمالی شہر حلب پر قبضہ کیا گیا تھا۔
شامی وزیر دفاع نے کہا کہ حما میں جو کچھ ہوا وہ عارضی حکمت عملی ہے، شہر کے مرکز کے باہر فورسز کو دوبارہ تعینات کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب شامی صدر بشارالاسد کی جانب سے تمام فوجیوں کی تنخواہوں میں اضافے کا حکم دے دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز جاری کیے گئے حکم میں کہا گیا ہے یہ اضافہ 50 فیصد ہوگا، فوجیوں کی تنخواہوں میں یہ اضافہ بشارالاسد کے خلاف اپوزیشن کی طرف سے جاری حملوں کے دوران کیا گیا، ان حملوں کے سبب حلب شہر پر سرکاری کنٹرول ختم ہو گیا ہے۔