جمعہ, 25 اپریل , 2025

شام، باغیوں نے ایک اور اہم شہر کا کنٹرول سنبھال لیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق، روسی صدر بشارالاسد کی فوج کے خلاف لڑنے والے شامی باغیوں نے حمص اور دارہ شہر پر قبضہ کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ شام میں باغیوں کی دارالحکومت دمشق کی جانب پیش قدمی جاری ہے اور باغی بشار الاسد کی فوج کو مسلسل پیچھے ہٹنے پر مجبور کر رہے ہیں۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ باغی گروہ حیات التحریر الشام کے جنگجو وسطی شہر حمص پر بھی قابض ہوچکے ہیں اور شامی فوج شہر چھوڑ کر جاچکی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق باغی جنگجو اب 2011 کے عرب بہار تحریک کے مرکز دارہ صوبے میں بھی داخل ہو چکے ہیں۔

باغیوں کے ذرائع کا بتانا ہے کہ فوج کی جانب سے ڈیل کے تحت پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور انہیں دار الحکومت دمشق تک محفوظ راستہ دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایک طرف باغیوں کی دمشق کی جانب پیش قدمی جاری ہے تو دوسری طرف ہزاروں لوگ نئی خانہ جنگی کی وجہ سے اپنے علاقوں کو چھوڑنے پر مجبور ہیں۔

دوسری جانب امریکی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ سینئر ایرانی قدس فورس کے جنرلز نے شامی علاقوں سے انخلا شروع کردیا ہے جبکہ روسی فوج نے بھی طرطوس پورٹ سے انخلاء کا آغاز کردیا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter